Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 23, 2018 09:11 pm views : 511

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Senator Ilyas Bilour and Delegation
  • Urdu

لاہو ر، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سینیٹر الیاس بلور کی سربراہی میں صنعتکاروں کے نمائندہ وفد کی ملاقات

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سینیٹر الیاس بلور کی سربراہی میں صنعتکاروں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں صنعتی برادری کے مسائل کے حل اور شعبہ صنعت کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔
صنعتکاروں کے وفد کی جانب سے صوبہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بے مثال اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
صنعتکاروں کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگوکرتے ہوئے کہاآپ کی قیادت میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں شاندار کام ہوا ہے۔پشاور کے لوگ بھی کہتے ہیں کہ ہمیں شہبازشریف جیسا وزیراعلیٰ چاہیئے۔آپ نے اپنی محنت سے لاہور سمیت پنجاب کو ایک ترقی یافتہ صوبہ بنایا ہے۔
وفد نے کہا پشاور میں ساڑھے چار برس بعد میٹرو بس کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اگر یہ لوگ دھرنے نہ دیتے اور عوام کی خدمت کرتے تو کے پی کے بھی ترقی کرتا۔
اس موقع پر وفد کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔وفد کی جانب سے وزیراعلیٰ کو پشاور کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے غضنفر بلور کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا روزگار کی فراہمی میں صنعتی ترقی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ صنعت کا پہیہ چلے گا تو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ صنعتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق سے بات چیت کروں گا۔برآمدات کے فروغ کے حوالے سے بھی آپ کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
محمد شہبازشریف نے کہاپنجاب میں شفافیت اور تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔ساڑھے چار برس کے دوران صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ میری خواہش ہے کہ پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی تیز رفتاری سے ترقی کریں۔ہم مل کر ترقی کریں گے تو ہی پاکستان خوشحال ہوگا۔پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، ہم نے مل کر اس کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔
وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور، سابق صدر ایس ایم منیر، کے پی سی سی آئی کے سابق صدور حاجی محمد افضل، ریاض ارشد، ملک نیاز اور کے پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر خان گل شامل تھے۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved