کراچی ، پاکستان رینجرز( سندھ ) کی سپر مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی ، دوملزمان گرفتار
کراچی میں پاکستان رینجرز( سندھ )نے سپر مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے
ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب2ملزمان محمد عمران
اور اسماعیل کو گرفتار کیا۔
ترجمان پاکستان رینجرز (سندھ)کے مطابق دونوں ملزمان ناظم آبادکے علاقے میں
26نومبر 2017 ء کو ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جس کی ویڈیو
منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان رینجرز (سندھ) نے ٹیکنیکل مانیٹرنگ اور
گراؤنڈ سرویلنس کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر
دیاگیاہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر
قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار کو دیں ۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے
گا۔