Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2018 01:13 pm views : 581

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Karachi Editor Club Delegation
  • Urdu

کراچی ، خامیوں کی نشاندہی اور حل کے ضمن میں میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ

div align="right">کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے کراچی ایڈیٹرز کلب کے 7 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق وفد کی قیاد ت کلب کے صدر مبشر میر نے کی۔ وفد کے اراکین میں نائب صدر مختار عاقل، جنرل سیکریٹری منظر نقوی، سیکریٹری فنانس جاوید محمود، اراکین ایگزیکٹیو کونسل ، آغا مسعود، مختار بٹ اور الوینہ آغا شامل تھے۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ معاشرہ میں موجود برائیوں ، خامیوں اور مسائل کی نشاندہی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کرنے کے ضمن میں ذرائع ابلاغ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی آزادی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ناطے میڈیا پر غیر جانبدارانہ طور پر صرف اور صرف حقائق عوام کے سامنے لانے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کے قیام کے لئے تمام اداروں کے ساتھ میڈیا کو بھی آزادی سے کام کرنے کے ماحول کی دستیابی اشد ضروری ہے لیکن اس ضمن میں میڈیا ہاؤسز کو اپنے اوپر عائد ہونے والے قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی کرنا چاہئیے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ میڈیا کے درست طور پر کام کرنے کی بھاری ذمے داری ایڈیٹرز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ شائع یا نشر ہونے والی کوئی بھی خبر ان سے گذر کر قارئین اور ناظرین تک پہنچتی ہے اس لئے عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کی سب سے زیادہ ذمے داری ایڈیٹرز پر عائد ہوتی ہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تیزی سے سائنسی ترقی کرتی ہوئی ہماری دنیا حقیقی معنوں میں ایک گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ پہلے الیکٹرانک میڈیا اور اب سوشل میڈیا کے تیز رفتار پھیلاؤ نے معلومات کی فراہمی اور حصول صرف ایک کلک پر کردیا ہے جہاں کسی بھی فرد اور ادارے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ فی الفور کیا جاسکتا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے کے ذمہ دار فرد کے طورپر یہ صحافیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ درست رپورٹنگ کے ذریعہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور حکومت کی کوتاہیوں پر آواز اٹھائیں ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کاموں کی تشہیر بھی ضروری ہے کیونکہ یہ ان کی صحافتی ذمے داری ہے کہ عوام کو ان کے لئے مہیا کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کریں۔
گورنر سندھ نے ایڈیٹرز کلب کے قیام کراچی کو ایڈیٹرز کے لئے ایک اچھی کاوش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایڈیٹرز کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
گورنر سندھ نے کراچی ایڈیٹرز کلب کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے مسائل پر ایک تفصیلی ورکنگ پیپر بھیجنے کے لئے بھی کہا تاکہ انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔
کلب کے صدر مبشر میر نے گورنر سندھ کو ایڈیٹرز کے لئے دفتر اور رہائشی سہولیات کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ضمن میں ان سے تعاون کی درخواست کی۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved