Jan 24, 2018 01:54 pm
views : 573
Location : Air War College
Islamabad- CNS visits Air War College
کراچی، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایئر وار کالج کراچی کا دورہ
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایئر وار کالج کراچی کا دورہ کیا
اورمسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا ،خطاب کے موقع پران کا کہنا تھاکہ
ملکوں کی معاشی ترقی میں بحری وسائل کے استعمال کا اہم کردار ہوتا ہے ۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی
کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں سی
پیک کے تناظر میں یہ مواقع مزید بڑھ گئے ہیں۔
نیول چیف نے پاک بحریہ کی ترجیحات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ
پاکستان میری ٹائم سیکٹر بشمول جہاز سازی کو فروغ دے کر معاشی ترقی میں اہم
سنگ میل طے کر سکتا ہے۔