Jan 24, 2018 02:04 pm
views : 591
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 443 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،443 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (24 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 443 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45350 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 300 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،68 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔