Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2018 02:15 pm views : 622

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Journalist Delegation
  • Urdu

اسلا م آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سےاسلام آباد کے سینئر صحافیوں کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں اور میں گارنٹی دیتا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔
اسلام آباد وزیرا عظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی یقین دہانی کرانا فوج کا کام نہیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی میں بھی طے ہوچکا ہے کہ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں اور میں بھی کہہ رہا ہوں کہ انتخابات جولائی میں ہی ہوں گے۔
شاہد خاقان عباس کا کہنا تھا کہ اسمبلی توڑنے کا اختیار میرے پاس ہے، پارٹی کہے تو اسمبلی توڑ دوں گا، کسی اور کے کہنے پر نہیں توڑوں گا جب کہ یکم جون سے ایک سیکنڈ پہلے بھی ہماری حکومت ختم نہیں ہوگی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتا ہونا چاہیے، ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔ جج کی پوری زندگی عوام کے سامنے ہونی چاہیے، جج لگانے سے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ ٹیکس دیتا ہے کہ نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے 28 جولائی کے فیصلے کو قبول نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا اور نوازشریف ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے،(ن) لیگ پر آج تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا جب کہ میری پالیسیاں وہی ہیں جو نوازشریف کی تھیں۔
امریکا کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ اس کی مدد نہ کریں تو نہیں کریں گے، اب ڈو مور کی گنجائش نہیں ہے، ہم دنیا کی بھی اور اپنی بھی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد امریکا کے کہنے پر شروع نہیں کیے، آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب ہماری ضرورت تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی سے پیسے لے کر نہیں اپنی مدد آپ کے تحت لڑ رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے بھارت کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان اور بھارت کو دفاعی اخراجات بڑھانے کے بجائے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل نکال کرہی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تمام معاہدوں میں شفافیت کو برقرار رکھا، پی آئی اے کا یومیہ خسارہ 10 سے 15 کروڑ ہے، پی آئی اے اتنے خسارے میں چلانا اب ہمارے بس میں نہیں، پی آئی اے کے ذمہ 450 ارب روپے کے واجبات ہیں، ہماری معیشت پی آئی اے کا بوجھ نہیں برداشت کرسکتی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کا افتتاح مارچ میں ہوجائے گا، ایئرپورٹ چلانا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بس کی بات نہیں لہذا سول ایوی ایشن سے کہا ہے کہ اسپیشلسٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیں۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved