div align="right">وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سرپرائز وزٹ پر حیدرآباد پہنچ گئے
ہیں،اپنے دورے کے دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ حیدرآباد ڈویژن كے
مختلف اضلاع کا دورہ کرینگے۔
وزیر اعلیٰ حیدر آباد و ملحقہ شہروں میں صفائی ستھرائی کے کام، لوکل
باڈیز کی پرفارمنس اور جاری ترقیاتی کاموں کی پروگریس دیکھیں گے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق دورے کی سرکاری طور پر کسی کو اطلاع نہیں دی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ کے سرپرائز وزٹ پر حیدرآباد ڈویژن کی بیورو کریسی، لوکل باڈیز كے افسران اور ورکس كے انجنیئرز کی بھی دوڑیں لگ گئیں۔