Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2018 04:19 pm views : 498

Location : Model Town

Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Kasur Incident
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے معصوم بچی زینب کے قاتل کا سراغ لگانے ٹیم کے ممبران کی ملاقات

div align="right">لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے معصوم بچی زینب کے قاتل کا سراغ لگانے اور اسے قانون کی گرفت میں لانے والی ٹیم کے ممبران نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق محمد شہبازشریف نے کہا ظلم کا شکار ہونے والی ننھی زینب کے قاتل کا گرفتار ہونا پوری ٹیم کی اجتماعی کاوش اور دن رات کی محنت کا نتیجہ ہے۔درندہ صفت ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے تمام اداروں ، سول انتظامیہ اور فرانزک ایجنسی کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔بلاشبہ پوری ٹیم کا یہ ایک عظیم کارنامہ ہے۔ملزم کی گرفتاری پر زینب کے والدین، بہن بھائی اور ان کے عزیز و اقارب کو اطمینان ملا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پوری قوم جتنا اضطراب اور غم کی کیفیت میں تھی، ملزم کی گرفتاری میں کامیابی پر قوم کو اضطراب اور بے چینی کی کیفیت سے نکالنے میں مدد ملی۔عصر حاضر میں قیام امن اور جرائم کے خاتمے کیلئے جدید سائنٹیفک طریقے اختیار کرنا ہوں گے۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی جنوبی ایشیا کا بڑا ادارہ ہے جہاں بیرون ممالک سے بھی کیس آتے ہیں۔
محمد شہبازشریف نے کہا معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کا تقاضا ہے۔درندہ صفت ملزم کی گرفتاری پر انفرادی اور اجتماعی طور پر سب کا مشکور ہوں۔ ایسی مربوط کاوش ماضی قریب میں دیکھنے کو کم ہی ملی ہے۔ جب کسی کام کے کرنے کا عزم کر لیا جائے تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔پوری ٹیم نے ملزم کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی، اللہ نے بھی سرخرو کیا۔ معصوم زینب کے بیہمانہ قتل پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، کرنل (ر) ایوب گادھی، جہانگیر خانزادہ، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان،مشیر رانا مقبول احمد، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved