Jan 24, 2018 07:06 pm
views : 659
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises By 156 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 156پوائنٹس کا اضافہ
اکستان اسٹاک ایکسچینج میں
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبد ھ (24جنوری
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
156 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45063 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 214کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،139 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔