Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2018 07:33 pm views : 629

Location : Bani Gala

Islamabad- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد ، پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے میرے پاس جمع کرادیے، عمران خان

div align="right"> چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے میرے پاس جمع کرادیے ہیں اور مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کروں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے مشکل میں پھنستے ہی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوجاتا ہے، کراچی میں نقیب اللہ محسود کی ماورائے عدالت ہلاکت اور قصور میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل جیسے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس کرپٹ ہے اور تمام صوبوں میں پولیس اصلاحات ضروری ہیں۔
پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے اپنے اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے میرے پاس جمع کرادیے ہیں اور مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کروں گا۔
قومی اسمبلی میں اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے بارے میں چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر ہیں جو میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لوگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور ان کے مفادات ایک ہیں۔
عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، فاٹا میں موجود خلا پُر نہ کیا تو انتہا پسندی بڑھے گی۔
عمران خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم کے ذمے دار کا تعین ہونا باقی ہے، ترمیم کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، ختم نبوت کے معاملے کو عوام کو بھولنے نہیں دیں گے، بتایا جائے کہ حلف نامے میں تبدیلی کیوں کی گئی، نواز شریف عدلیہ پر حملے کررہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالت نے شریف خاندان کو پکڑا ہے اور اسے سزا ہونے جارہی ہے، اسی لیے نواز شریف چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح سزا سے بچ جائیں، کیونکہ اگر انہیں سزا ہوگئی تو بیرون ملک ان کی اربوں ڈالر کی جائیداد منجمد ہوجائے گی۔
عمران خان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے انتشار بڑھے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ واپس لیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا دھیلا کتنے سو ارب روپے کا ہے جس کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی، ہم پنجاب میں کرپشن کا ڈیٹا خود اکٹھا کریں گے، شہباز شریف نے خیبرپختون خوا میں پولیس کو برا بھلا کہا تو عوام انہیں انڈے ماریں گے۔

Recent News

Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved