div align="right">پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تناظر
میں پاکستان کے پاس بحری معیشت کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع ہیں۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ
انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ چیمبر آکرخوشی ہوئی ہے، اللہ
نے ہمیں بے شمار نعمتوں سےنوازا ہے،پاکستان نیوی میں 42 سال سے منسلک
ہوں،دکھ ہوتا ہے کہ سمندرجیسا وسائل ہے مگر ہم نے استعمال نہیں کیا،میری
ٹائم وژن کو عملی جامہ پہنانے کےلیے کراچی چیمبر آیا ہوں،اس وقت میری ٹائم
سیکیورٹی کو سات آٹھ وزارتیں دیکھ رہی ہیں۔
نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا ہے کہ منصب سنبھالتےہی میری ٹائم
سیکیورٹی میں نمایاں تبدیلیاں لائے ، قدرت نےپاکستان کو سمندری وسائل سے
بھی نوازا ہے، میری ٹائم کےذریعےسمندری وسائل سےبھرپوراستفادہ کیاجاسکتاہے ۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے تاجر برادری پر زوردیا کہ وہ سمندر کو تجارت کےلئے
بروئے کار لانے کے مقصد کے تحت آگے آئیں ظفر محمود عباسی نے ساحلی علاقوں
میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے میری ٹائم ورکس آرگنائزیشن قائم کرنے
کا بھی اعلان کیا۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ ساحلی علاقوں کےماہی گیروں کی بہتری کےلیےاقدامات
کی ضرورت ہے اورماہی گیری کےشعبےمیں فروغ کےلیےبہترین صلاحیت موجود ہے
،پاکستان میں ماہی پروری کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،ماہی گیروں کی
فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، سمندری ویژن کے حامل طلبا اور
ماہرین تیارکرنے کےلئے میری ٹائم یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔