Jan 24, 2018 08:23 pm
views : 592
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Law & Order
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
div align="right">لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا ۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی
صورتحال اور پنجاب یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا
گیا۔
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن اور قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی واقعہ کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب یونیورسٹی میں
تدریسی سرگرمیاں پرامن ماحول میں جاری رہنی چاہئیں۔ گڑبڑ کرنے والے عناصر
کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔کسی کو پنجاب یونیورسٹی جیسی اعلیٰ
درسگاہ کا تدریسی ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون کی
حکمرانی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب یونیورسٹی کا تدریسی ماحول خراب کرنے والے
عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔پنجاب یونیورسٹی میں آئندہ ایسے
واقعہ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔اس ضمن میں شفاف اور
بے لاگ حکمت عملی مرتب کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تدریسی ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف
بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے تاکہ طلبا و طالبات پرسکون ماحول میں تعلیمی
سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ماضی میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا
متعلقہ محکمے اور یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔آئندہ فیصلوں پر
عملدرآمد کے حوالے سے فعال اور متحرک انداز میں کام کیا جائے۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سید رضا علی گیلانی،
جہانگیر خانزادہ، مشیر رانا مقبول احمد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،
انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔