Jan 24, 2018 09:08 pm
views : 648
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- DG Rangers Sindh meets Karachi Businessmen Community
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعیدسے تاجر برادری کے وفد کی ملاقات
div align="right">کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر برادری کے وفد نے ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعیدسے ملاقات کی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر وفد کو سیکیورٹی صورتحال بالخصوص
کھارادر میں18جنوری 2018 ء کو ہونے والے گرینیڈ حملے اور میڈیا رپورٹ میں
تاجروں کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز کالز کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال
کے تناظر میں پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی
اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کہا کہ بھتہ خوری ایک لعنت ہے جو معاشرے میں دیگر
جرائم کے پنپنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بھتہ خور ی کے تدارک کے لیے
تاجر برادری کاکردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔تمام تاجر برادری کسی بھی قسم کی
دھمکی اوربھتے کی پرچی موصول ہونے پر رینجرز کی طر ف سے دئیے گئے ہیلپ
لائن نمبر 1101 ،021۔32630100 ، 021۔34389559 اور 021۔99205257پر فوری
اطلاع دیں۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران مارکیٹ کی متعلقہ ضروریات کے لیے جمع شدہ
رقم کوصرف مارکیٹ کی فلاح بہبود پر خرچ کریں او ر اس کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔
ڈی جی رینجرز نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ پا کستان رینجرز (سندھ)
تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہے اور تمام مارکیٹوں
میں روزانہ رینجرز اہلکار گشت پر معمور رہتے ہیں۔ان پر اعتماد کرتے ہوئے
انہیں شر پسند عناصر کی نشاندہی ضرور کریں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا
جائے گا۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کی
بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر شکریہ ادا
کیا۔اس بات کا فیصلہ بھی کیاگیا کہ بھتہ خوری کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے
باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔