Jan 24, 2018 10:24 pm
views : 623
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting with Ambassador of UAE
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات
div align="right">لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے
امور،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں
تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر
کے عہدے کی ذمہ داری سنبھانے پر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کو مبارکباد
بھی دی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے
عربی زبان میں گفتگو بھی کی۔متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جانب سے وزیر اعلی
شہباز شریف نے عربی زبان پر شاندار دسترس کی تعریف بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے
مابین برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔پاکستانیوں کی بڑی تعدادمتحدہ عرب امارات
میں مقیم ہے۔متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا
ہے۔پاکستان کی تعمیر وترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا صحت،تعلیم اوردیگر شعبوں کی بہتری کیلئے متحدہ عرب
امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان
معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا پاکستان
کودوسراگھر سمجھتے ہیں۔پاکستان آکر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔پاکستان کے ساتھ
مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ملک ندیم کامران ،چےئرمین منصوبہ بندی
وترقیات،صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،سیکرٹری صنعت،چیف
ایگزیکٹوآفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود
تھے۔