Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 24, 2018 10:33 pm views : 682

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Commdant Navy War College and Delegation
  • Urdu

کراچی ، دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے،گورنر سندھ

div align="right">کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیرنے گورنر ہاؤس میں 47 ویں پاک نیوی اور 15 ویں کارسپانڈینس اسٹاف کورس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افسران کے وفد سے خطاب کیا۔ وفد کی قیادت پاک نیوی وار کالج کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی کر رہے تھے۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ 2013 ء کے مقابلہ میں آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے امن و امان کے قیام کے بعد یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری ، سیاسی ، سماجی ، معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے عوامی سطح پر پائے جانے والے خوف و ہراس کا خاتمہ ہو چکا ہے کیونکہ صوبہ با الخصوص شہر میں نقص امن سے عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہو تا تھا۔
 
محمد زبیرنے کہا کہ کراچی آپریشن میں رینجرز ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثل قربانیاں دیں سیاسی و عسکری قیادت پر عزم ہے کہ ان قربانیوں کو کسی صورت ضا ئع نہیں ہونے دیا جائے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مسلح افواج کی مسلسل تربیت اہمیت کی حامل ہے اس سے انھیں ملکی دفاع و نظریات کی حفاظت کے لئے نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت ملتی ہے اور ان کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کراچی پاکستان کا اقتصادی حب ہے اسے عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں مقام دلانا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ، امن و امان کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اس شہر کی معاشی لحاظ سے اہمیت کی واضح عکاسی ہے، کراچی کی اہمیت کے باعث کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی اس ساز گار ماحول کو نظر انداز نہیں کرسکتی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبہ سمیت پورے ملک میں معاشی صورتحال مزید بہتر ہو رہی ہے ، سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشت میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ، سی پیک میں 62 ارب ڈالرز کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جاری منصوبوں میں اب تک 13 ہزار سے زائد مقامی افراد کو ملازمتیں کے مواقع بھی میسر آچکے ہیں ،سی پیک منصوبہ پاک چین تعلقات کا عظیم الشان مظہر ہے ، منصوبہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج ابھر رہا ہے اس منصوبہ کی تکمیل کے بعد تیز ترین سرمایہ کاری یقینی ہو گی۔
فد کے سربراہ رئیر ایڈمرل نوید احمد رضوی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اس کورس میں80افسران حصہ لے رہے ہیں جن میں سے 52 کا تعلق پاکستان کی مسلح افواج سے ہے جب کہ دیگر28 غیر ملکی مسلح افواج سے تعلق رکھتے ہیں۔
وفد کے اراکین نے گورنر سندھ سے صوبہ کی سیاسی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں ، امن و امان کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور گورنر کے کردار اور آئینی ذمہ داریوں کے حوالہ سے متعلق بھی سوالات کئے۔

Recent News

Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved