Jan 25, 2018 01:49 pm
views : 604
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 131 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،131 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (25 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 131 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44931 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 275 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،149 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 11 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔