Jan 25, 2018 02:20 pm
views : 582
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regards Sugarcane Farmers
لاہور،شہبازشریف کی زیرصدارت گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے امور کا جائزہ لینے کے حوالے سےاعلیٰ سطح کا اجلاس
شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شوگر ملوں کی
جانب سے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے
کاشتکاروں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا, شوگر ملوں کو گنے کے
کاشتکاروں کو ان کا حق دینا ہوگا, جو مل کاشتکار سے کم نرخ پر گنا خریدے گی
اس کے مالک کو قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی
سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے عزیز یا رشتہ دار کی مل بھی کم نرخ پر گنا
خریدے گی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ شوگر مل
مالکان اپنا قبلہ درست کرلیں،میں کاشتکاروں کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں
کروں گا اور انکے مفادات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔
صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ، بلال یاسین، شیخ علاؤالدین، نعیم اختر
بھابھہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے
اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر ڈاکٹر فرخ جاوید اور سیکرٹری زکوٰۃ
سرگودھا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔