Jan 25, 2018 03:44 pm
views : 482
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Senior Analyst DR Shahid Masood Media Talk
اسلام آباد، زینب کا قاتل ملزم عمران عالمی مافیا کا ایک متحرک رکن ہے ،ڈاکٹر شاہد مسعود
سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ سات سالہ زینب کا
قاتل عمران نہ ہی مستری ہے اور نہ ہی وہ کوئی ذہنی مریض ہے، یہ بین
الاقوامی مافیا کا انتہائی فعال رکن ہے اسکے ثبوت میرے پاس ہیں عمران کو
پاکستان کی اعلیٰ اور مضبوط شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے،اسے جیل میں قتل
بھی کیا جا سکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر
شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عمران کے کم از کم 37 بینک اکاؤنٹس ہیں، جس میں
اکثریت فارن اکاؤنٹس کی ہے، ان اکاؤنٹس میں بیرون ممالک سے ڈالرز، یورز
اور پاؤنڈز کی ٹرانزیکشن کی جاتی ہے اور یہ کروڑوں اربوں کا کھیل ہے۔
سینیئر تجزیہ کار کامزید کہنا تھا کہ یہ شخص چائلڈ پورنو گرافی کے لیے کام
کرتا ہے، بدقسمتی کے ساتھ یورپ، ایسٹرن یورپ اور باہر کی دنیا میں کچھ پاگل
یا ذہنی مریض قسم کی شخصیات ہیں جب وہ نشے میں ہوتے ہیں یا اس قسم کی
کیفیت میں ہوتے ہیں تو انہیں تصاویر بھیجی جاتی ہیں جس میں بچوں پر تشدد
ہوتا ہے، اس سے پہلے واقعات جو قصور میں ہوئے ہیں یہ اکیلا نہیں ہے۔