Jan 25, 2018 04:30 pm
views : 691
Location : Civil Secretariat
Peshawar- CM KPK Chairs KPK Cabinet Meeting
پشاور، وزیراعلی پرویز خٹک کے زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس
وزیراعلی پرویز خٹک کے زیر صدارت خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس سول
سیکریٹریٹ میں ہوا، کابینہ اجلاس میں مختلف اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی بطور معاونین حجاج نامزدگی کے طریقہ
کار کی منظوری دی گئی ہے،مختلف گریڈ کے 14 ملازمین جن کی مدت ملازمت کم از
کم پانچ سال ہو چکی ہو وہ مستفید ہونگے،35 فیصد کوٹہ صوبائی وزیر برائے
اوقاف ومذہبی امور،30فیصد سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اور 30فیصد سیکرٹری اوقاف کے
لیے مختص ہوگاجبکہ4خواتین معاونین کے لیے گریڈ7سے17 کی ملازمین نامزد
ہوسکیں گی۔