ڈیووس ، اوبرٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو ڈارا خوش رو کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار امکانات موجود ہیں ۔
ڈیووس میں اوبرٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹو ڈارا خوش رو سے گفتگو کرتے ہوئے
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ اوبر پاکستانی بینکوں اور وزیراعظم
یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری میں کام کرے ۔وزیراعظم نے دنیا میں مشترکہ
معیشت کاماڈل متعارف کرانےپراوبرکی تعریف کی۔
ملاقات میں پاکستان میں معیشت کے مختلف پہلووں پر گفتگو ہوئی ۔ وزیر مملکت
انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان ، معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور دیگر
اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔
دنیا کے چھ سو تینتیس شہروں میں کام کرنے والی اوبر کمپنی نے پاکستان میں
مارچ دو ہزار سولہ میں کام کاآغاز کیا۔اوبر سے پاکستان کے سات بڑے شہروں
میں تریسٹھ ہزار ڈرائیور استفادہ کر رہے ہیں ۔ کمپنی پاکستان میں بارہ لاکھ
ستر ہزار لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔