Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 25, 2018 04:55 pm views : 548

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Shahbaz Shairf Meeting about Development
  • Urdu

لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق صوبے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا صوبے میں اچھی طرز حکمرانی ، شفافیت اور میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ صوبے بھر میں مکمل کئے گئے منصوبے شفافیت، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔اربوں روپے کے مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس سے صوبے کے عوام کو بے حد ریلیف ملا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاعوام کو دانش سکول ، میٹروبس سسٹم ، تعلیمی فنڈ، جدید انفراسٹرکچر ، جدید ہسپتال اور معیاری تعلیمی اداروں کے تحفے دیئے ہیں۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر عوام کو خدمات کی فراہمی کا عمل بہتر کیا گیا ہے۔ خوشحال پنجاب کی منز ل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پنجاب میں میرٹ کی بالا دستی ہے، اداروں میں لاکھوں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر ہوئی ہیں۔ سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی ملک کی 70 سالہ تاریخ میں مثال نہیں۔ عوام کو خدمات کی فراہمی کے اداروں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا قومی وحدت کی مضبوطی کیلئے پنجاب حکومت کے فلاحی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کئے گئے ہیں۔زرعی شعبے کی ترقی اور زراعت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے کاشتکاروں کو بے حد فائدہ ہوا ہے۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات جہانزیب خان نے ترقیاتی پروگراموں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ، منشاء اللہ بٹ، عائشہ غوث پاشا ، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent News

Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved