ڈیووس ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیٹرو) کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات
عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ میں موجود وزیراعظم شاہد
خاقان عباسی سے جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیٹرو) کے چیف ایگزیکٹو
نے ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والی
ملاقات میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ معاون خصوصی علی جہانگیر
صدیقی، رکن قومی اسمبلی شیزہ فاطمہ اور دیگر حکام موجودتھے۔
اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جاپان پاکستان کا اہم
تجارتی شراکت دارہے، تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے مسلسل تعاون پرجیٹرو کے
مشکور ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام ایشیائی ملکوں سے معاشی سرگرمیاں
بڑھاناچاہتا ہے، پاکستان میں سیاسی استحکام، امن و امان اور معاشی ترقی میں
بہتری ہورہی ہے جسے عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے۔
ملاقات کے دوران جیٹرو کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں
پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے جبکہ انہوں نے پاکستان میں معاشی
ترقی کا بھی اعتراف کیا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں گذشتہ روز (23 جنوری) سے شروع ہونے والا عالمی
اقتصادی فورم کا 48 واں اجلاس 26 جنوری تک جاری رہے گا۔وزیراعظم شاہد
خاقان عباسی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کی دعوت پر اجلاس میں شرکت
کر رہے ہیں۔