ڈیووس ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے صدرایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک جن لیقوان نے ڈیووس میں ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی
اور اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ
پاکستان ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے ساتھ مضبوط اور پائیدار شراکت
داری چاہتا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ قبائلی علاقوں کی اقتصادی ترقی حکومت
کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ فاٹا میں ڈیمز کے قیام کے لیے فنڈنگ
علاقے کی ترقی کیلئے اہم ہے۔ پاکستان میں توانائی ، پانی ذخیرہ کرنے اور
بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کا تعاون اہم
ہے۔
ایشیا انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک بنیادی ڈھانچے اور علاقائی رابطوں کیلئے کام کر رہا ہے ۔پاکستان بینک کے بانی ارکان میں شامل ہے ۔