Jan 25, 2018 07:04 pm
views : 616
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 246 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 246 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات(25جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
246 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44816 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،182 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔