Jan 25, 2018 07:44 pm
views : 585
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets CJCSC General Zubair Mehmood Hayat
اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ملکی دفاع کے سلسلے میں
مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان
کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا
مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیرمحمود حیات نے ملک کے دفاعی اور
سیکیورٹی کے معاملات پر صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف
اسٹاف نے صدر مملکت ممنو ن حسین کو بتایا کہ ہماری مسلح افواج دفاع و طن کے
لیے پوری طرح چوکس ہیں اور وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے۔
اس موقع پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے معاملات بھی زیر غورآئے۔