لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب اور خواجہ حمیدالدین سیالوی کی ملاقات رنگ لے آئی ، پیر آف سیال شریف نے احتجاج کی کال واپس لے لی
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور خواجہ حمیدالدین سیالوی کی ملاقات رنگ لے
آئی ، پیر آف سیال شریف نے احتجاج کی کال واپس لے لی ہے، شہباز شریف کا
کہنا ہے کہ معاملات کے پر امن حل کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ استعفے
بھی واپس لینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ختم
نبوت ﷺپر ہمارا ایمان ہے اور یہ ہمارے عقیدے کا حصہ ہے، کسی مسلمان کا
ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک وہ عقیدہ ختم نبوت ﷺپر ایمان نہیں
لے آتاجبکہ قادیانیوں کے خارج الاسلام ہونے پر کوئی دوسری رائے نہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ حمیدالدین سیالوی نے احتجاج کی کال مسترد
کردی ہے، حضرت صاحب نے استعفوں کی واپسی کی اجازت دے دی ہے ، اب پر امن طور
پر سیرت النبی کانفرنس ہوگی ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو کانفرنس کے معاملات
کا جائزہ لے گی اور دیگر معاملات کو پر امن طور پر حل کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی کئی بار سیال شریف حاضری
دی ہے ، ہمارے درمیان دوریاں بعض سیاسی مخالفین اور مذہبی طبقات نے پیدا
کرنے کی کوشش کی