کوئٹہ،وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس
وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس شروع
ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراءمشیرچیف سیکرٹری آئی جی پولیس بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعلی کو صوبے میں امن وامان سمیت ترقیاتی منصوبوں کے حوالے
سے بریفنگ دی گئی جبکہ صوبے میں نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی کا جائزہ
بھی لیا گیا۔
دوران اجلاس تمام محکموں کی جانب سے خالی آسامیوں کی فہرستیں اجلاس میں پیش
کردی گئیں جبکہ سیف سٹی سمیت دیگر منصوبوں کے حوالے سے حکام کی وزیراعلی
کو بریفنگ دی گئی
کابینہ کے پہلے اجلاس میں صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے اہم فیصلوں کا امکان ہے۔