Jan 26, 2018 01:17 pm
views : 588
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 384 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،384 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ (26 جنوری
2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 384 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44432 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
آج صبح سے ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 282 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،177 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 12 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔