بہاولنگر ،سب ڈویژن واپڈا منڈی صادق گنج کے عملہ کی پھرتیاں ،بجلی کے بل خالی پلاٹ میں پھینک دیے
بہاولنگر سب ڈویژن واپڈا منڈی صادق گنج کے عملہ کی غفلت رواں ماہ کے بجلی
کے بل لا وارثوں کی طرح خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار علاقہ مکین اپنی مدد
آپ کے تحت بل تلاش کرنے میں مصروف ہوگئے۔
بہاولنگر سب ڈویژن واپڈا منڈی صادق گنج کے عملہ کی پھرتیاں رواں ماہ کے
بجلی بل گھروں میں دینے کی بجائے ایک خالی پلاٹ میں لاواثوں کی طرح پھینک
کر فرار ہو گیا فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ علاقہ مکین اپنی مدد آپ
کے تحت اپنے اپنے بل تلاش کرنے میں مصروف ہے ۔
منڈی صادق گنج میں یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ایسی لاپرواہی دیکھنے
میں آ چکی ہے اس طرح لا وارثوں کی طرح پھینکے گئے بلوں کی وجہ سے علاقہ
مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اکثر اوقات تو بل صارف کو
ملتا ہی نہیں اور بعض دفعہ بل متعلقہ تاریخ کے بعد ملتے ہیں جو علاقہ
مکینوں کو جرمانے کے ساتھ ادا کرنے پڑتے ہیں علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے
اس نااہل عملہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔