Jan 26, 2018 02:07 pm
views : 602
Location : Pakistan Navy Units
Karachi- Commander Royal Saudi Naval Forces Vice Admiral Fahad Bin Abdullah Al Ghofaily Vists PN Units
کراچی ، کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا کراچی اور لاہور میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز کا دورہ
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ بن غوفیلی کی
پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران کراچی آمد ، دورہ کے پہلے مرحلے میں
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود
عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ۔ دورے کے دوسرے مرحلے میں وائس
ایڈمرل فہد بن عبداللہ نے لاہور اور کراچی میں پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے
بھی ملاقات کی۔
ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق اپنے دورہ کراچی کے دوران وائس ایڈمرل فہد بن
عبداللہ بن غوفیلی نے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار، کمانڈر کوسٹ
رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل محمد امجد خان
نیازی سے الگ الگ ملاقات کی۔ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ معاملات اور باہمی
تعاون کے امور پر بات ہوئی۔سعودی ایڈمرل نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے
پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور میری ٹائم سیکٹر میں معاونت کو مزید
بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
معزز مہمان نے پاک بحریہ کے یونٹس پی این ایس بہادر اور پی این ایس رہبر کا
دورہ بھی کیا اوررائل سعودی نیول فورسز سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت
افسران اور کیڈٹس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے زیر تربیت افسران اور
کیڈٹس سے بات چیت کی اورایمانداری، لگن اور بے لوث محنت کی اہمیت کو اجاگر
کیا، انہوں نے مزید کہا کہ افسران اور کیڈٹس کو ملکی دفاع کے لئے اپنے علم،
صلاحیتوں اور مہارت میں اضافے کے لئے بھی محنت کرنا ہو گی۔ وائس ایڈمرل
فہد بن عبداللہ بن غوفیلی خود بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے تربیت یافتہ ہیں۔
بعد ازاں، کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس
اصلت کا بھی دورہ کیا، جہاز پر آمد پر کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل
محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا اورپاک بحریہ کے اعزازی دستے کی
جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔پی این ایس اصلت کے دورے کے دوران
وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ بن غوفیلی نے جہاز پر موجود افسران اور عملے سے
ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ بن غوفیلی نے کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئیرنگ
ورکس کابھی دورہ کیا جہاں انہیں کراچی شپ یارڈ میں جاری مختلف پراجیکٹس کے
بارے میں بریفنگ دی گئی۔علاوہ ازیں انہوں نے پاک بحریہ کے جوائنٹ میری ٹائم
انفارمیشن اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور ایک انٹر ایجنسی کو
آرڈینیشن سینٹر کے قیام کو سراہا جو میری ٹائم سیکٹر کے مختلف اسٹیک ہولڈرز
کے مابین رابطے کا موثر ذریعہ ہے۔
قبل ازیں اپنے دورہ لاہور کے دوران معزز مہمان نے کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ،رئیر ایڈمرل نوید احمد رضوی سے بھی ملاقات کی۔
کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔