کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید کاکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اس موقع پرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے
ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ) کو خوش آمدید کہا۔ملاقات کے دوران 18جنوری
2018 ء کو کھارادر کے علاقے میں گرینیڈ حملے اور شر پسند عناصر کی جانب سے
تاجر برادری کو موصول ہونے والی بھتے کی کالوں سے پیدا ہونے والی صورتحال
کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ستمبر 2013 ء سے شروع
آپریشن کی وجہ سے کراچی کے حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ایسے واقعات
کے مکمل تدارک کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔اس سلسلے میں تاجر
برادری کا تعاون خصوصی اہمیت کا حامِل ہے۔ بھتہ خوری کے تدارک کے لیے ضروری
ہے کہ کراچی چیمبر اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدارن اس بات کو
یقینی بنائیں کہ مارکیٹ کی متعلقہ ضروریات کے لیے جمع ہونے والی رقم اور
فنڈ زکا مکمل ریکارڈمرتب ہو۔
ڈی جی رینجرز نے اس بات پر ضرور دیا کہ تاجر برادری کسی بھی قسم کی دھمکی
یا بھتے کی کال موصول ہونے کی صورت میں رینجرز ہیلپ لائن کے دئیے گئے
نمبروں پر فوری اطلاع دیں۔
ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ
پاکستا ن رینجرز (سندھ ) کی جانب سے تاجر برادری کی سیکیورٹی کے لیے ہر
ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔
کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز (سندھ )کے
ساتھ اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔