سکھر،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کل ہونے والے حج قرعہ اندازی موخر کرنے کے احکامات جاری کردیئے
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کل ہونے والی حج قرعہ اندازی کوموخر کرنے کے
احکامات جاری کردیئے ہیں عدالت نے سماعت 31 جنوری تک موخر کرکے سیکریٹری
مذہبی امور سمیت دیگر فریقین کو طلب کرلیا،2018 کی نئی حج پالیسی کو
درخواست گزار مفتی ماجد نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزار نے پٹیشن میں موقف اپنایا تھا کہ نئی حج پالیسی میں کچھ شقیں
غیر اسلامی اور غیر شرعی ہیں،شریعت نے کسی کو دوبارہ حج کرنے پر منع نہیں
کیا، جبکہ پالیسی کے مطابق ایک بار حج کرنے والا دوبارہ حج نہیں کرسکتا۔
عدالت نے وفاقی وزارت مذہبی امور، وفاقی وزارت خارجہ، وفاقی وزارت قانون،
حاجی کیمپ اور16 سرکاری و نجی بینکوں کو عدالت میں پیش ہونے کے نوٹسز جاری
کئے تھے۔