Jan 26, 2018 04:08 pm
views : 545
Location : Liaquatabad Town
Karachi- Sindh Rangers Targeted Action in Liaquatabad
کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی،اسلحہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز( سندھ )نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لیاقت
آباد ٹاؤن کے علاقے نصیر اسکوائر شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایم
کیوایم (لندن) کے شرپسند عناصر کی جانب سے ایک کمپاؤنڈ کی پچھلی جانب
زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ، ایمونیشن اور دیگر سامان بر آمد کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں 5 عدد ایس ایم
جیز،5عدد 30 بور پسٹل،2عدد32 بور پسٹل،1عدد 9 ایم ایم پسٹل،4 عدد کیمو فلیج
جیکٹس،23عددمختلف اقسام کی میگزین اورمختلف اقسام کے1950 راؤنڈز شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بدامنی ا ور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔