Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 26, 2018 04:11 pm views : 437

Location : NAB Headquarter

Islamabad- Chairman NAB chairs Bureau Executive meeting
  • Urdu

اسلام آباد،چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر ڈصدارت نیب ایگزیلکٹو بورڈ کا اجلاس

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر زمیں منعقد ہوا جس میں مختلف فیصلوں کی منظوری دی گئی۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے میسرز ایلیشم ہولڈنگز پاکستان لمیٹڈکی انتظامیہ کے خلاف انویسٹی گیشن کوجاری رکھنے کی منظوری دی، ملزمان وسیم اسلم بٹ ،سابق چیف ایگزیکٹو،کامران کیانی اور حماد ارشدچیف ایگزیکٹو میسرز ایلیشم ہولڈنگز پاکستان لمیٹڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیرقانونی طور پرڈی ایچ اے رینچز اسلام آباد کے ناقابل فروخت الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے جبکہ ایگزیکٹو بورڈ نے محمد اسلم افغانی چیف ایگزیٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی،ان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ ان کا چیف ایگزیٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پرتقرر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی تھا بلکہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسران اور میسرز بی این پی گروپ اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی ، ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور قومی خزانہ کو مبینہ طور پر2.195ارب روپے کا نقصان پہنچا نے کا الزام ہے، اجلاس میں وزارت صحت میں ڈائریکٹر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان شیح اختر حسین کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
اجلاس میں میاں ابو ذر شاد ودیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پرسرکاری زمین کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کا الزام ہے، اجلاس میں خالد محمود چڈا ودیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی، ملزمان پر 800کنال اراضی غیرقانونی طور پرخریدنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا،اجلاس میں سید آصف اختر ہاشمی ودیگر کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پرپاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز میں غیرقانونی تقرریاں کرنے کا الزام ہے۔
نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں قومی اور بین الاقوامی این جی اوز کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا،ان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ انہوں نے ملنے والے فنڈزکا مناسب طریقہ سے استعمال نہیں کیا بلکہ مبینہ طور پرفنڈزمیں خرد برد کی،جس کی نیب نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایگزیکٹو بورڈ نے عدم ثبوت کی بناء پرمحکمہ ہائی ویز پنجاب کے افسران ودیگر کے خلاف اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انتظامیہ کیخلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس کے اختتام پر حکم دیا کہ تمام پرانی انکوائریوں اور انسوسٹی گیشن کوقانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایاجائے اور انکوائریوں اور انسوسٹی گیشن کو غیر معینہ مدت تک التواء میں نہ رکھا جائے۔

Recent News

Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved