Jan 26, 2018 08:13 pm
views : 575
Location : Noor Khan Air Base
Islamabad- Indonesian President arrival
اسلام آباد،انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو اسلام آباد پہنچ گئے
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اور خاتون اول مادام ایریانا ویدودو اسلام
آباد پہنچ گئے ہیں،نور خان ائربیس پر صدر مملکت ممنون حسین نے معزز مہمان
کا استقبال کیا، آمد پر انڈونیشیا کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
انڈونیشیا کے صدر اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔
صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں سرکاری ضیافت
دینگے،اسکے علاوہ انڈونیشیا کے صدر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی
ملاقات کرینگے۔