پشاور ،اسلامی جمعیت طلبا کا پریس کلب کر سامنے احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں پختون اور
بلوچ طلبہء کی گرفتاری کیخلاف پشاور پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے
نعرے درج تھے،مظاہرین کی جانب سے پنجاب حکومت اور پولیس کیخلاف شدید نعرے
بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ طلباء کے مابین تصادم ہونے سے بھی حکومت اور
یونیورسٹی انتظامیہ کی ناکامی نظر آتی ہے، تصادم کے بعد گرفتار طلبہ کیخلاف
جھوٹے مقدمات ختم کئے جائے،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پختون اور بلوچ
طلبہ کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات کو ختم کرکے فوری رہا کیاجائے۔
اس موقع پر ذزائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمعیت
طلبا کے ناظم توحید خان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا تمام تعلیمی
اداروں میں طالب علموں کی کردار سازی کر رہی ہے اسی سلسلے میں لاہور کی
پنجاب یونیورسٹی میں پائینیر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھاجسے شرپسند
عناصر نے نقصان پہنچانے کی کوشش کییونیورسٹی انتآمیہ اور پنجاب حکومت کو اس
عمل کے خلاف سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔
حسن بشیر کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والا واقعہ پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے حکومت اسطرح کے واقعات کی روک تھام کرے۔