Jan 26, 2018 09:18 pm
views : 543
Location : Noor Khan Air Base
Islamabad- Indonesian President Joko Widodo arrives in Islamabad
اسلام آباد ،انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔
ترجمان ایوان صدرکے مطابق انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو اور خاتون اول
ارینہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے جہاں نورخان ایر بیس پر
صدر ممنون حسین نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر انڈونیشیائی صدر
کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ وزرا اور کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد بھی
پاکستان آیا ہے جب کہ صدرجو کو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب
کریں گے۔ حکومت پاکستان اس موقع پر انڈونیشیا کی جیل میں قید اورجگر کے
کینسر کے مرض میں مبتلا پاکستانی شہری ذوالفقار علی کا معاملہ بھی اٹھائے
گی۔
واضح رہے کہ منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو
انڈونیشیا میں موت کی سزا سنائی گئی تھی تاہم حکومت پاکستان کی مداخلت پر
ذوالفقار کی سزا پرعملدرآمد روک دیاگیا تھا۔