کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے متعلق اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے
متعلق اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر پی پی پی کے
تحت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ بلٹ آپریٹ اینڈ ٹرانسفر
کی بنیاد پر تعمیر ہوگا، 38 کلومیٹر طویل سڑک بنے گی جوملیر ندی کے ساتھ
تعمیر ہوگی۔
کراچی تھیم اینڈ سفاری پارک منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ
کے ایم سی نے ایک تجویز بنائی ہے کہ کراچی تھیم پارک اور سفاری پارک کو
بنایا جائے، پارک کی ترقی نا صرف اسٹیٹ آف آرٹ سے ہوگی بلکہ ایک بہترین
فیملی تفریح گاہ بھی ہوگی۔
اجلاس میں پی پی پی پالیسی بورڈ نے رانی باغ تفریحی پارک منصوبے پر بات چیت
کی،وزیر اعلیٰ بتایا گیا کہ 45 ایکڑ ایراضی پر بنےاس پارک میں چڑیاگھر، فن
لینڈ، اوپن ایئر ٹھیٹر، بوٹنگ ایریا اور گارڈن ایریا ہیں،وزیر اعلیٰ کا
کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پی پی پی بورڈ اس پارک میں تکنیکی تشخص کرکے چھوٹا
سینما بھی بنائے۔