کراچی،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کا میٹ دی پریس سے خطاب
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے وفاقی حکومت سے
مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر
امور کا ایک مستقل نائب وزیر خارجہ مقرر کیا جائے کشمیر کی عوام کی حق خود
ارادیت کے علاوہ کوئی آرا نہیں ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر اے جے کے نے کہا
کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں کی کمزوری کے سبب مسئلہ کشمیر اہمیت حاصل
نہیں کرسکا انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے
ہوئے ہیں عالمی دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا اس کا
ضامن ہے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 25 جنوری تا 5فروری عشرہ یکجہتی
کشمیر منایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیری اقدام تحریک آزادی اور جدوجہد
پر کامل یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے گزر کر جودریاؤں کاپانی
پاکستان پہنچتا ہے اس میں کشمیریوں کا خون شامل ہیں بھارت ڈیمز بنا کر
پاکستان کی زمینوں کو خشک اور بنجر بنانا چاہتا ہے۔
ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو
جو زخم لگے ہے اس میں کشمیریوں کی آہ اور پکا ر شامل ہیں،امیراے جے کے نے
کہا کہ 1988 سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد کشمیری جام شہادت نوش فرما چکے ہیں
کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ دینا جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے کشمیری
تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اس جنگ میں اہل پاکستان کا حصہ خون اور
اخلاقی و سفارتی محاز کی صور ت میں ہے یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر کی بیٹیاں پتھر اٹھا کہ
سنگینوں کے زیر سائے برسر پیکار ہے اور پاکستان کو اپنی منز ل قرار دے چکے
ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری سے کہتا ہوں کہ وہ اگر امن
کی ٹھیکیدار ہے تو مسئلہ کشمیر کی حوالے سے اقوام متحد ہ کی قرار دادوں پر
عمل درآمد کرائے۔