اسلام آباد،انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی وزیراعظم ہاؤس آمد
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا،جہاں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو وزیراعظم ہاؤس پہنچے تووزیراعظم شاہد خاقان
عباسی نے مہمان صدر کا استقبال کیا،دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے
گئے،مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش
کیا،انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے پریڈ کا معائنہ کیا,اس موقع پردونوں
ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مہمان وفد سے ملے جبکہ پاکستانی حکام سے جوکو
ویدودو کا تعارف کرایا،پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر 17طیاروں نے فضائی سلامی
بھی پیش کی۔