جڑانوالہ، مسلم لیگ ن کے سیاسی پاور شو کی تیاریاں مکمل
پاکستان مسلم لیگ (ن )آج جڑانوالہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جناح
سٹیڈیم میں جلسے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے،جلسہ عام سے نواز شریف اور
مریم نواز خطاب کریں گے،جلسہ گاہ میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور
پنڈال کو پارٹی پرچموں اور قیادت کے بڑے بینرز اور سائن فلیکس سے سجا دیا
گیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن صنعتی شہر فیصل آبادکی تحصیل جڑانوالہ میں سیاسی پنڈال
سجارہی ہے،جلسے کیلئے جناح گراؤنڈ میں 45ہزار کرسیاں لگادی گئیں جبکہ 120فٹ
لمبا اور 10فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے2خصوصی
راستے بھی بنائے گئے ہیں۔
فیصل آباد کی سڑکوں اور شاہراہوں کو خیر مقدمی بینرز اور پوسٹرز سے سجادیا
گیاہے، جلسے کی تیاریوں کے دوران مرکزی قائدین بھی جلسہ گاہ میں موجود رہے
اور اپنی نگرانی میں انتظامات کو حتمی شکل دی۔