Jan 27, 2018 02:20 pm
views : 549
Location : Prime Minister House
Islamabad- Pakistan, Indonesia Sign Multiple MoUs
اسلام آباد،پاکستان نے انڈونیشیا سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں
پاکستان نے انڈونیشیا سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے
سمجھوتے پر دستخط کر دئیے ہیں 145 دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی
سہولتیں بڑھانے کے لئے سمجھوتہ کیا گیا اس کے علاوہ ترجیحی تجارت کی 20 نئی
ٹیرف لائنز کیلئے اضافی پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔
پاکستان اور انڈونیشیاء کے درمیان سمجھوتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
و زیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو نے تقریب
میں شرکت کی، انڈونیشیاء سے ایل این جی اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے
لئے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ وزیر بجلی اویس لغاری اور انڈونیشیاء کے
وزیر توانائی و معدنی وسائل نے دستخط کئے، اس کے علاوہ ترجیحی تجارت کی 20
نئی ٹیرف لائنز کے لئے اضافی پروٹوکول پر دستخط کئے گئے۔
وزیر تجارت پرویز ملک اور انڈونیشیاء کے وزیر تجارت نے معاہدے پر دستخط
کئے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کی سہولتیں بڑھانے کیلئے سمجھوتہ
کیا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ڈی جی انڈونیشین ایکسپورٹ
ڈویلپمنٹ نے دستخط کئے، فارن سروسز اکیڈمی اور انڈونیشیاء کے مرکز تربیت و
تعلیم کے درمیان سمجھوتہ کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی فارن سروسز اور
انڈونیشیاء کے ٹریننگ سنٹر کے ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔