Jan 27, 2018 02:54 pm
views : 606
Location : Different Places
Peshawar- Citizens Facing Problem Due to Gas Load Shedding
پشاور،شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ وکم پریشر کامسئلہ گمبھیر ہوگیا
پشاور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ وکم پریشر کامسئلہ گمبھیر ہوگیا
ہے،لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے،پشاور
شہر کے مختلف علاقوں حیات آباد ، کوہاٹ روڈ ،دلہ رازک روڈ اور ورسک روڈ سے
ملحقہ علاقوں میں گیس غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا
کرنا پڑ رہا ہے۔
خواتین کو گھروں میں مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ صبح بچے سکول
ناشتے کے بغیر جاتے ہیں اور اسی طرح دفاتر جانے والوں کو بھی مشکلات کا
سامنا ہے۔
گیس نہ ہونے کے باعث ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کی طویل قطاریں لگ گئی
ہیں جبکہ دوسری طرف شہر میں نانبائی بھی گیس کی کمی سے مشکل سے دوچار ہوگئے
ہیں ،شہریوں کے مطابق صبح سویرے سے دن بارہ بجے اور دوپہر ڈیڑھ سے تین بجے
سہ پہر تک گیس موم بتی جتنی رہ جاتی ہیں جس سے کھانا نہیں پکایا
جاسکتا،شہر میں گیس نہ ہونے کیوجہ سے صارفین کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔
اس موقع پر ایک خاتون مسز سلیم کا زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رات کو دو بجے کھنا بنانے کے لئے اٹھنا پرٹا ہے جبکہ
مریضوں کے لئے بھی پانی گرم نہیں کر پاتے۔
اسکول پرنسپل مسز حیدر سلیم کا کہنا تھا کہ ساری رات گیس نہیں تھی میں
بیمار ہوں اور اس قدر پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ بتا نہیں سکتی۔