Jan 27, 2018 04:07 pm
views : 570
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Law and Order
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں زینب قتل کیس کی تفتیش پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا یہ کیس ہمارے لئے ایک
ٹیسٹ کیس کی حیثیت رکھتا ہے۔ تفتیش میں انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کئے
جائیں گے۔ کسی کو شفاف اور بے لاگ تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی ہرگز اجازت
نہیں دی جاسکتی۔معصوم بچی کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران حقائق کو مسخ کرنا
ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہا ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرکے پاکستان کی ساکھ کو
نقصان پہنچایا گیا ہے۔ غلط بیانی اور بے بنیاد دستاویزات کے ذریعے ہیجان
اور ابہام پیدا کرنا قومی تقاضوں کے خلاف ہے۔ پنجاب حکومت نے انصاف کے
منافی کوئی کام کیا ہے نہ آئندہ کسی کو کرنے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے عزائم قوم
کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔قوم کی معصوم بیٹی پر جو ظلم ہوا اس پر ایسے
افسوسناک رویے قومی تقاضوں کے منافی ہیں۔ قانون کے تحت انصاف کی فراہمی میں
کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ میں ذاتی طور پر کیس پر ہونے والی پیش
رفت کا باقاعدہ جائزہ لے رہا ہوں۔ انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں
گے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او ملتان نے بریفنگ بھی دی۔
ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،
متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔