Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 27, 2018 04:43 pm views : 580

Location : Governor House

Karachi- Governor Sindh meets President Overseas Investor Chamber of Commerce and Industry
  • Urdu

کراچی، شہرقائد کو عالمی معاشی نقشہ پر نمایاں جگہ دلانے کے لئے مزید مربوط کوششوں کی ضرورت ہے،گورنر سندھ

کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد منصور اور سیکریٹری جنرل عبدالعلیم سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بین الاقوامی کمپنیوں کے اعتماد کا اظہار ہے اور ان کا ایک بڑی تعداد کی جانب سے اپنی کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی خواہش ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے اچھی خبر ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت کی کامیابی معاشی پالیسیوں کے باعث تمام اقتصادی اشاریہ مثبت سمت میں گامزن ہیں۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد امن و امان سے منسلک ہوتا ہے۔ گزشتہ 4 1/2 سال کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور خصوصاً کراچی میں امن کی بحالی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ثابت ہوئی ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و اقتصادی مرکز ہے کیونکہ 90 فی صد بین الاقوامی کمپنیوں کے صدر دفاتر یہاں واقع ہیں۔ اسٹیٹ بینک اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شہر قائد میں موجودگی اس کی اہمیت کو اور زیادہ اْجاگر کرتی ہے۔ کراچی میں ہونے والی کوئی بھی سرگرمی پورے ملک کو متاثر کرتی ہے، اس لئے 2013 میں سب سے پہلے یہاں کے حالات درست کرنے پر توجہ دی گئی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ عالمی معاشی نقشہ پر کراچی کو نمایاں جگہ دلانے کے لئے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے کیونکہ اگر کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا۔ اورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی خواہش کا اظہار نہایت خوش آئند ہے اور اس سے نہ صرف روزگار کے مزید مواقع پیداہوں گے بلکہ صنعتی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔
گورنر سندھ نے سی پیک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خطے کے لئے اپنی نوعیت کا انتہائی منفرد منصوبہ ہے جس کی تکمیل نہ صرف پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا باعث ہوگی بلکہ اس سے چین کو بھی زرمبادلہ کی خطیر بچت ہوگی۔ حکومت بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی تاکہ وہ کسی دشواری کے بغیر اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
چیمبر کے صدر خالد منصور نے کہا کہ خصوصاًگزشتہ ایک سال کے دوران کاروباری برادری کا وفاقی حکومت سے رابطہ مزید مستحکم ہوا ہے جس کی بڑی وجہ گورنر سندھ کی کاوشیں ہیں۔ کاروباری برادری صرف سازگار ماحول چاہتی ہے تاکہ مزید سرمایہ کاری کرسکے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved