Jan 27, 2018 08:20 pm
views : 548
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets Federal Minister Daniyal Aziz
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر دانیال عزیز کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وفاقی وزیر / چیئرمین نجکاری کمیشن
دانیال عزیز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی
صورتحال ،کراچی میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ، صوبہ کے لئے وفاق کی جانب سے
عملدرآمد کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر
تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان گور نر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے ملک
کی یکساں ترقی کے وڑن کے تحت کام کررہی ہے اور ملک کے ہر خطہ میں بنیادی
سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ 25 ارب روپے کا کراچی پیکیج
اسی وڑن کا حصہ ہے جس سے خصوصاً صنعتی علاقوں کے انفرا اسٹرکچر پر خصوصی
توجہ دی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ وفاق صوبہ سندھ کی تعمیر و ترقی کے لئے
اپنا تعاون جاری رکھے گا تاکہ سندھ کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا
جاسکے۔