Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 27, 2018 09:36 pm views : 413

Location : Jaranwala

Jaranwala- PML N Maryam Nawaz Addresses
  • Urdu

جڑانوالہ، لاڈلہ کہتا ہے کی آف شور کمپنی میری ہے لیکن اس کو صداقت کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے،مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تین نسلوں کا حساب ہوا لیکن جب دس روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ ہوئی تو اقامہ پر باہر نکال دیا گیا۔
جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاناما میں نام بھی نہیں تھا پھر بھی مخالفین نے ان کا نام لیا لیکن ججوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی ،نہ صرف خاموشی اختیار کیے رکھی بلکہ عمران خان سے کہا تم نوازشریف کو باہر نہیں نکال سکتے ،اب میرے پاس مقدمہ لے آؤ ،میں نکالوں گا۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ کو ایسا پاکستان منظور ہے جہاں ستر سالوں میں ایک بھی وزیراعظم اپنی مدت پوری نہ کرسکا ،جہاں منتخب وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں لیکن آئین توڑنے والے مشرف کو کسی عدالت کو بلانے کی جرت نہ ہو ،جسے عوام نے ووٹ دئیے ہوں جب وہ انصاف لینے عدالت میں گیا تو ججوں نے انصاف دینے کے بجائے گالیاں دیں ،گارڈ فادر اور سیسلین مافیا کہا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی تین نسلوں کا حساب لینے کے بعد اقامہ پر نکالا گیا اور لاڈلہ کہتا ہے کی آف شور کمپنی میری ہے لیکن اس کو صداقت کا سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے، کروڑوں ووٹ لے کر آنے والے کے مقدمے میں پانچ ججز درخواست گزار کے وکیل بن جاتے ہیں ،لاڈلے کے خلاف مقدمہ آیا تو لاڈلے کے وکیل بن گئے، منصفوں سے جب سوال پوچھا جائے تو جواب دینے کے بجائے دن رات ٹی وی پر تقرریں کرتے ہیں اور توہین عدالت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں ،توہین عدالت کی سزا ہے لیکن ووٹ کی توہین کرنے کی بھی کوئی سزا ہونی چاہیے۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved