Jan 28, 2018 02:13 pm
views : 541
Location : Lyari Expressway
Karachi- PM to open Lyari Expressway today
کراچی،وزیراعظم پندرہ سال بعد مکمل ہونے والے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے
کراچی والوں کے لئے خوشخبری،پندرہ سال بعد لیاری ایکسپریس وے کی تعمیرکیلئے
نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کا کام اختتام کو پہنچ
رہا ہے،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
کئی اتار چڑھاؤ دیکھنے والا لیاری ایکسپریس وے منصوبہ 2002 میں شروع ہوکر
2004 میں 5 اعشاریہ 1 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونا تھالیکن پندرہ سال میں
مکمل نہ ہوسکا۔ نا قص حکمت عملی ، اداروں کی مبینہ غفلت ، کرپشن یا
لاپرواہی ،وجوہات جو بھی رہیں اب یہ منصوبہ 23 ارب روپے سے زائد کی لاگت
تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔این ایچ اے کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان
عباسی اس کا افتتاح کریں گے، لیاری ایکسپریس وے مکمل ہونے کے بعد کراچی میں
ٹریفک جام اور سفر ی مشکلات میں واضح کمی آئے گی کیونکہ اس پر کم و بیش 20
لاکھ گاڑیاں سالانہ سفر کریں گی۔