Jan 28, 2018 06:21 pm
views : 511
Location : Local Place
Peshawar- Citizens Enjoy Siri Paye in Breakfast
پشاور،شہریوں کا صبح سویرے سری پائے کا ناشتہ کرنے کو ترجیح
اتوار والے دن بازار کا ناشتہ پشاوریوں کی زندگی کا ایک لازمی جزو ہے اور
اندرون کوہاٹی میں سری پائے کی فوڈ سٹریٹ ہو یا لاہوری گیٹ،تحصیل کا علاقہ
ہو یا صدر کا چوک فوراہ علی الصبح پشاوریوں سے بھرا ملتا ہے۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
اتوار کے دن ناشتہ باہر کرنے کے اس رحجان کی وجہ سے شہر میں حلوہ پوری اور
مرغ چنے سے لے کر سری پائے تک ناشتے کی وسیع ورائٹی دستیاب ہے جن میں سے
سری پائے کی ڈش کو پشاوریوں کا مرغوب ترین ناشتہ کہا جا سکتا ہے۔
یہاں سری پائے کی ڈش بڑے پیالوں میں پیش کی جاتی ہے اور اسے کھانے والوں
میں بڑوں اور بچوں کی کوئی تمیز نہیں بلکہ اگر بچے پیالے میں موجود سالن سے
انصاف نہ کر پائے تو اسے ساتھ لانے والے بزرگ ناراضگی کا اظہار کرتے بھی
دکھائی دیتے ہیں۔
خان ضمیر حاجی دکاندار کا کہنا ہے کہ سری پائے طاقتور اور گرم غذا ہے اور جوں جوں سردی بڑھتی ہے تو لوگوں کو رش بھی بڑھ جاتا ہے
کاشف جو کہ ہر اتوار کو صبح سویرے کرکٹ کھیلنے کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ
سری پائے کھانے آتےہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ سری پائے پورے پشاور میں مشہور
ہیں اور ہم کھیل کے بعد توانائی اور جسم کو مزید گرم کرنے کے لیے اس طرف کا
رخ کرتے ہیں ۔