Jan 28, 2018 07:11 pm
views : 595
Location : Lyari Expressway
Karachi- PM Shahid Khaqan Abbasi Inaugurates Lyari Expressway
کراچی،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لیاری ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے نارتھ باؤنڈ
کیرج وے کاافتتاح کیا، بیس پلوں اورچار انٹر چینجز پر مشتمل 38 کلومیٹر
طویل منصوبہ دس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔
شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین جواد رفیق ملک نے وزیر اعظم کو منصوبے
سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئےکہاکہ یہ منصوبہ کراچی میں ٹریفک کے دباو میں کمی
لانے میں معاون ثابت ہوگا، لیاری ایکسپریس وے گاڑیوں کےلئے بندرگاہ سے
سپرہائی وے تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔
منصوبے میں پندرہ ہزار کے لگ بھگ خاندانوں کو متبادل رہائش اور مالی امداد
بھی دی گئی، لیاری ایکسپریس وے کا ایک ٹریک 16 کلومیٹر کا ہے جو سپر ہائی
وے کو ماڑی پور روڈ سے ملاتا ہے۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،گورنر سندھ
محمد زبیر،میئر کراچی وسیم اختراور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔